
عید کا دن ہی خوشی اور مسرت سے عبارت ہے مگر ان سب کے پیچھے اللہ کی وہ عظیم مقاصد‘ مصلحتیں‘ حکمتیں بھی ہیں جن کو صرف نظر انداز کر کے نہ تو ہی عید الفطر کا حقیقی مقصد پورا ہوسکتا ہے اور نہ وہ خوشی حاصل ہوسکتی ہے‘ جو اللہ کو محبوب ہے
عید الفطر اُن روزہ داروں کے لیے پیامِ مسرت ہے جنہوں نے پورے ماہ اللہ کی اطاعت و فرماں برداری کی ہے اور صحیح معنوں میں رمضان المبارک کا حق ادا کیا‘ اس لیے ایک ماہ دینی و جسمانی تربیت کے بعد اللہ عزوجل نے ان کو اس انعام و اکرام سے سرفراز کیا جو کہ عید الفطر کی شکل میں ہمارے سامنے موجود ہے








