counter easy hit

مصر کے ٹی وی چینل کی غلطی سے یوم عرفہ پر روزہ رکھنے والے لاکھوں مصری روزہ داروں کا روزہ ٹوٹ گیا

اسلام آباد(اید ایم حسنین) دنیا کی سب سے بڑی اسلامی یونیورسٹی کے حامل مصر میں ایک انتہائی ناقابل یقین واقعہ پیش آیا ہے جس کے باعث لاکھوں روزہ داروں کے روزے ٹوٹ گئے ہیں۔ دُنیا بھر میں کروڑوں مسلمان یوم عرفہ کے موقع پر نفلی روزہ رکھتے ہیں جس کا علمائے دین نے بہت ثواب اور اجر بتایا ہے۔ مصر میں ایک ٹی وی چینل کی سنگین غلطی نے لاکھوں روزہ داروں کا روزہ خراب کر دیا۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق یوم عرفہ کی مناسبت سے گزشتہ روز مصر میں لاکھوں افراد نے روزہ رکھا تھا، تاہم ایک مذہبی چینل کی جانب سے نماز مغرب کی اذان وقت سے پہلے ہی دے دی گئی، جس کے نتیجے میں لاکھوں لوگ انجانے میں اپنا روزہ کھول بیٹھے۔ تفصیلات کے مطابق مصر میں کل جمعرات کو القرآن چینل پر نماز مغرب کی اذان وقت سے پہلے دیے جانے کے نتیجے میں لاکھوں روزہ دار روز توڑ بیٹھے۔ جمعرات کو یوم عرفہ کو مغرب کی اذان وقت مقررہ سے 4 منٹ قبل دے دی گئی جسے سنتے ہی لاکھوں افراد نے روزہ کھول دیا۔اس واقعے کے بعد حکام نے ٹی وی چینل کے عہدیداروں کو تحقیقات اور انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔انکوائری کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا کہ آیا قبل از وقت اذان کسی فنی خرابی سے نشر ہوئی یا یہ کسی شخص کی دانستہ شرارت تھی۔ تحقیقات کے بعد اس واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔ اس واقعے پر سوشل میڈیا پر عوام کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ شہریوں نے قبل از وقت اذان نشر کرنے کے واقعے کو اسلامی شعائر کا مذاق اڑانے کے مترادف قرار دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وقت سے قبل اذان مغرب نشر ہونے کے نتیجے میں لاکھوں مسلمانوں کا یوم عرفہ کا نفلی روزہ ضائع ہوا۔دوسری طرف القرآن چینل نے وقت سے قبل اذان نشر کرنے کے واقعے پر عوام الناس سے معذرت کی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website