counter easy hit

تعلیم کے شعبے میں لڑکیوں نے لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا، احسن اقبال

Ahsan Iqbal

Ahsan Iqbal

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، پاکستان کو امن اور محبت کا گہوارہ بنایا جائے گا۔

شاہ جمال لاہور میں اسکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اچھے فیصلوں پر عمل درآمد سے حکومت کو کوئی نہیں روک سکتا۔ ملک کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے پاک کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم اور محنت کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ لڑکیوں نے تعلیم کے میدان میں لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

لگتا ہے دس سال بعد لڑکیاں تعلیم حاصل کرنے کے بعد گھر کے باہر کام کر رہی ہوں گی جبکہ لڑکے گھروں میں بیٹھ کر بچوں کو بہلا رہے ہوں گے۔