counter easy hit

تعلیمی پالیسیوں کا بچوں اور والدین کی نفسیات کے مطابق مرتب کیا جانا مستقبل کی ضمانت ہے، پیر انیس حیدر

پنڈدادنخان(خان تجمل خان + سکندر گوندل سے)تعلیمی پالیسیوں کا بچوں اور والدین کی نفسیات کے مطابق مرتب کیا جانا ہی ہمارے مستقبل کی ضمانت ہو سکتا ہے،ان خیالات کا اظہارپیر انیس حیدر آستانہ عالیہ جلالپورشریف نے کھیوڑہ میں سمارٹ سکول کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت ملک بھر کےلئے یکساں نصاب تعلیم نافذ نہیں کرے گی نہ تو شرح خواندگی بڑھ سکتی ہے اور نہ معیارتعلیم میں بہتری آسکتی ہے۔اس موقع پر پی پی 27 تحصیل پنڈدادنخان سے امیدوار پی ٹی آئی سید نعمان شاہ نے کہا کہ اس میدان میں کاروبار کے علاوہ تعلیم دوست اداروں اور انتظامیہ کی بھی اشد ضرورت ہے جوشرح خواندگی میں خاطر خواہ اضافے کا باعث بن سکیں۔سکول کے ڈائریکٹر ارسلان ہاشمی نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ وہ تحصیل پنڈدادنخان میں تعلیمی مشن کے ساتھ عوامی امنگوں کے مطابق خدمات سرانجام دیں گے جس سے تعلیمی شعبہ میں موجود محرمیوں کا خاتمہ کرنے میں پیش رفت ہو گی۔تقریب میں چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک فیصل، وائس چیئرمین ملک شوکت حیات سمیت کھیوڑہ سے کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی حلقوں نے شرکت کی

education-policies-should-be-prepared-according-to-psychology-of-parents-and-children-can-be-bail-of-our-future-says-pir-anees-haider