counter easy hit

اقتصادی راہداری سے پورے خطے کو فائدہ ہو گا: احسن اقبال

Ahsan Iqbal

Ahsan Iqbal

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ گیم چینجر ہے۔ اقتصادی راہداری سے پورے خطے کو فائدہ ہو گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گوادر کو تین مرکزی شاہراؤں سے منسلک کیا جائے گا۔ گوادر پورٹ کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچ عوام کو ہو گا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا آج پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ملک تصور کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی حقیقی تبدیلی یہی ہے جو آگئی ہے۔