counter easy hit

اقتصادی راہداری اور توانائی سمیت 51 پاک چین معاہدوں پر دستخط

Nawaz sharif and Xi Jinping

Nawaz sharif and Xi Jinping

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی راہداری کے منصوبے کو عملی شکل دینے کی طرف ایک اور پیشرفت کے طور پر چینی صدر شی چن پنگ کے دورہ پاکستان کے پہلے روز توانائی، دفاع، مواصلات اور انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں51 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں جن کی مالیت 46 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم نوازشریف جب کہ شی چن پنگ چینی وفد کی قیادت کی۔

مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی، اقتصادی، تجارتی امور کے علاوہ دفاعی اور اسٹریٹجک معاملات پرغور سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔