counter easy hit

مودی کے امریکہ میں جلسے کے دوران کس بڑے ٹی وی اینکر کو جلسے سے نکال دیا گیا؟ ناقابل یقین انکشاف

ہیوسٹن (ویب ڈیسک) جنوبی ایشیائی نژاد امریکی میزبان حسن منہاج کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ہیوسٹن میں ہونے والے جلسے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف کامیڈین حسن منہاج کو ہیوسٹن میں این آر جی اسٹیڈیم میں بھارتی وزیراعظم کے جلسے میں جانے سے روک دیا گیا ۔

اس حوالے سے تاحال حتمی وجہ کا علم نہیں ہو سکا اور نہ ہی حسن منہاج کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے آیا۔اس جلسے کے منتظمین میں ایڈم میتھیو بھی موجود تھے جنہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جلسے کی گئی ویڈیوز شئیر کیں جس میں منہاج کو اسٹیڈیم سے باہر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ حسن منہاج کو بتایا گیا کہ جلسے کی جگہ پر ان کے کیمرے اور ٹیم کے لیے کوئی جگہ موجود نہیں ہے، جبکہ ایک اور ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی ویڈیوز میں حقیقت اُس وقت کُھلی جب اسٹیڈیم کے اندر موجود ایک شخص نے ویڈیو بنا کر دکھایا کہ میڈیا باکس میں کافی جگہ موجود تھی۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ایک صارف نے حسن منہاج کو اسٹیڈیم میں داخل نہ ہونے کے اقدام کو اسلامو فوبیا کے تحت کیا گیا اقدام قرار دیا۔جس پر منتظمین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے چھڑنے والی بحث میں شُبہ ظاہر کیا گیا کہ چونکہ حسن منہاج کو اکثر و بیشتر مودی سرکار پر تنقید کرتے اور مقبوضہ کشمیر میں رہنے والوں کی حمایت کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا لہٰذا اسی وجہ سے انہیں اور ان کی ٹیم کو جلسے کی کوریج کرنے اور اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گذشتہ روز ہیوسٹن کے این آر جی اسٹیڈیم میں جلسہ کیا جس میں ان کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی موجود تھے۔

during, jalsa, in, USA, why, one, was, thrown, out, of, jalsa, in, presence, of, narendar moddi, and, Donald Trump

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website