counter easy hit

دبئی : پاکستانی تار چوروں کیخلاف مقدمے کا فیصلہ31مئی کو ہوگا

دبئی میں عوامی مقامات سے بجلی کے تار چوری کرنے والے گینگ کے خلاف مقدمے کا فیصلہ اکتیس مئی کوسنایا جائے گا ۔

Dubai: The case against Pakistani wire thieves will be decided on May 31میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال دبئی کے ایک پل اور اطراف کی بجلی اچانک بند ہو گئی تھی، تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ایک گینگ بجلی کے تارکاٹ کرچوری کررہا ہے ۔

پولیس کی کارروائی کے بعد ایک ستائیس سالہ پاکستانی نوجوان اس جرم میں پکڑا گیا جس نے دیگر پانچ ملزمان کے ساتھ تیس لاکھ روپے مالیت کے تارچرانے کااعتراف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق گینگ کی کارروائیوں سے دبئی کےمختلف علاقوں کو پاور بلیک آئوٹ کاسامنا کرنا پڑا۔