counter easy hit

دوبئی: مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد شاہ مدنی کی طرف سے یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد

Gilani

Gilani

دوبئی (سید حسین) مسلم لیگ نواز کی متحدہ عرب امارات شاخ کے مرکزی نائب صدر حاجی سید محمد شاہ مدنی نے سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کومبارکباد دی ہے جن کے مغوی بیٹے سید علی حیدرگیلانی سے انکی دوسال بعد فون پر بات ہوئی ہے۔

اپنے ایک بیان میں محمد شاہ مدنی نے کہاکہ وہ بھی ایک باپ ہیں اور جانتے ہیں پدری محبت کس طرح جوش مارتی ہے جب انسان اپنی اولاد کی خیر کی خبر سنتاہے۔ انھوں نے کہاکہ سید یوسف رضا گیلانی نے دوسال کے دوران کافی صبروتحمل کامظاہرہ کیاہے۔

ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سے ان کے بیٹے کی جلدملاقات کے اسباب پیداکرے تاکہ ان کی آزمائش کی گھڑیاں ختم ہو۔ میں اس موقع پر یوسف رضا گیلانی اور ان کے سارے خاندان کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔