counter easy hit

پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک

پشاور: کرم ایجنسی میں افغان سرحد سے متصل علاقے میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 4افراد ہلاک ہوگئے۔

Drone attackin Pak-Afghan border area, kills 4 peopleغیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے کرم ایجنسی میں افغان سرحد سے متصل پہاڑی علاقے میں ایک رہائشی کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جب کہ کئی زخمی ہوگئے ہیں۔ خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستانی انٹیلی جنس حکام اور مقامی حکام کے ذرائع نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر عبدالرشید حقانی کو نشانہ بنایا گیا تاہم حملے میں حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر کی مارے جانے کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ چوتھا ڈرون حملہ ہے۔