counter easy hit

وزیر اعلٰی پنجاب کیلئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا نام فائنل

لاہور: تحریک انصاف نے پنجاب کی وزارت اعلی کے لیئے پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد کا نام فائنل کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کیلئے پوری قیادت کو بھی قائل کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ان کا اعلان پارٹی چیئرمین آئندہ دو روز میں کر دیں گے ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی نے یاسمین راشد کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کی مخالفت کی تاہم عمران خان نے ان کے موقف سے اتفاق نہ کیا اور کہا کہ تخت لاہور کے لیئے وزیراعلی کا لاہور سے ہونا ضروری ہے جس کے لیئے میرے خیال میں وزیر اعلی کے لیئے یاسمین راشد بہترین انتخاب ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف الیکشن میں بھرپور کامیابی کے باوجود مرکز میں اہم عہدوں کیلئے نام فائنل نہیں کر سکی مرکز میں وزیر اعظم کے لیئے اگرچہ عمران خان پارٹی کے واحد امید وار ہیں مگر تحریک انصاف ابھی تک سپیکر،ڈپٹی سپیکر اور وزارتوں پر تاحال پی ٹی آئی مشاورت مکمل نہیں کر سکی اور نہ ہی اپنی عددی اکثریت شو کر سکی ہے