counter easy hit

ڈاکٹر طاہر القادری آج گیارہ سال بعد پیرس پہنچیں گے

Dr Tahirul Qadri

Dr Tahirul Qadri

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) ڈاکٹر طاہر القادری آج گیارہ سال بعد پیرس پہنچیں گے۔ استقبال نہیایت سادگی کے ساتھ کیا جائے گا۔

تفصیل کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری گیارہ سال بعد آج پیرس پہنچیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری پر گیارہ سال قبل شام ترکی اور دوسرے ممالک میں چارٹر طیارہ زیارتوں پر لے جانے کے بعد پابندی لگا دی گئی تھی۔

ذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ اب ڈاکٹر طاہر القادری پر لگائی گئی پابندی ختم ہو چکی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک فرانس کے صدر حاجی محمد اسلم نے میڈیا کو بتایا کہ ڈاکٹر طاہر القادری دو تین دن فرانس میں رہیں گے اور کوئی جلسہ عام نہیں ہو گا اور پارٹی امور پر گفتگو ہو گی ۔اور آئندہ کا لائخہ عمل طے کیا جائے گا۔