counter easy hit

ڈاکٹر عبد القدیر خان نے اپنی خدمات عمران خان کے سپرد کرنے کا اعلان کر دیا

Dr. Abdul Qadir Khan declared his services to Imran Khan

لاہور (نیوز ڈیسک) نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ہاشو گروپ کے چیئرمین صدر الدین ہاشوانی سے ملاقات ہوئی جس میں ملکی صورتحال اور عوام کو درپیش صحت اور تعلیم سے متعلق دیگر مسائل پر بات چیت کی۔ انہوں نے اتفاق کیا کہ اس وقت حکومت کو اندرون اور بیرون ملک بڑے سنگین قسم کے چیلنجز کا سامنا ہے اور حکومت اپنی ٹیم میں اپنے اپنے شعبہ کے ماہر لوگوں کو شامل کرے جو ان درپیش چیلنجز سے نجات دلانے میں مدد فراہم کرے ۔صدر الدین ہاشوانی نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ملک و قوم کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ اس مشکل وقت میں اپنی خدمات پیش کریں او رہر شعبہ زندگی کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس کڑے وقت میں حکومت کا ساتھ دیں ۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہ کہ الیکشن سے پہلے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں ہو چکی ہیں اگر وزیر اعظم کو ملکی مفاد میں میری خدمات چاہیں تو میں حاضر ہوں ۔مجھے وطن کی خدمت کے لئے کسی عہدے یا مراعات کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاشو فائونڈیشن کے چیئر مین صدرالدین ہاشوانی کی تعلیم اور صحت کے حوالے سے سماجی خدمات کی تعریف کی اور ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کی غریب عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے بتایا اس ملاقات کے موقع پر ہاشو گروپ کے ڈپٹی چیئر مین مرتضیٰ ہاشوانی بھے موجود تھے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صحت کے حوالے سے خدمات میں ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کا شمار پاکستان کی ایسی شخصیات میں ہوتا ہے جو حکمرانوں سے اس وقت ناراض ہوئے جب انہیں مشرف دور میں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ، اس کے بعد عبدالقدیر خان کی جانب سے کہا گیا کہ وہ کچھ بھی کر لیں گے مگر اس ملک کا بھلا نہیں سوچیں گے، تاہم انہوں نے اب عمران خان کی حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website