counter easy hit

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو اثاثے ظاہر کرنے کی نئی مجوزہ سکیم کو سہل اور سادہ بنانے کی ہدایت کردی

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، محصولات و اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو اثاثے ظاہر کرنے کی نئی مجوزہ سکیم کو سہل اور سادہ بنانے کی ہدایت کی ہے تا کہ یہ سکیم آسانی سے سمجھ میں آسکیں اور اس کا نفاذ بھی آسان رہے۔ انہوں نے یہ ہدایات اتوار کو یہاں اثاثة جات کی ڈکلیئریشن کیلئے نئی مجوزہ سکیم 2019 کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کیں۔ وزیراعظم کے مشیر نے اثاثة جات کی ڈکلیئریشن کیلئے نئی مجوزہ سکیم 2019 کا ایف بی آر کے اعلی حکام کے ساتھ مل کر جائزہ لیا۔ بات چیت میں اس سکیم کے مختلف پہلووں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کے مشیر نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام کو ہدایت کی کہ اثاثے ظاہر کرنے کی نئی مجوزہ سکیم کو سہل اور سادہ بنایا جائے تا کہ یہ سکیم آسانی سے سمجھ میں آ سکے اور اس کا نفاذبھی آسانی سے ہو سکے۔ انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ ٹیکس کے نظام کا عملی اطلاق اور اس کے دائرہ کار میں توسیع اورمعیشت کو دستاویزی بنانا اس سکیم کا بنیادی مقصد ہونا چاہئیے۔