counter easy hit

ڈی پی او گجرات نے ضلع کے تمام تھانوں میں ایڈمن آفیسرتعینات کردیئے ہیں

dpo gujrat

dpo gujrat

لالہ موسیٰ(نامہ نگار)ڈی پی او گجرات نے ضلع کے تمام تھانوں میں ایڈمن آفیسرتعینات کردیئے ہیں،اے ایس آئی ،سب انسپکٹررینک کے آفیسران کو ایڈمن آفیسرتعینات کیاگیاہے،جن کاکام درخواست آن لائن لکھنا،نقل رپٹ،نقل ایف آئی آر،کوائف کرایہ دارکا آن لائن درج کرناہے ،اور بغیرکسی سفارش ،رشوت کے عوام اپنی درخواست ،نقل رپٹ،ایف آئی آردرج کراسکیں گے ،سائل کو اپنے ساتھ اپناشناختی کارڈلے جاناہوگا،تھانہ صدرلالہ موسیٰ میں عثمان وارث سب انسپکٹرایڈمن آفیسر،جنیدیوسف کانسٹیبل اسسٹنٹ ایڈمن آفیسرمقررکیاگیا ہے،تھانہ سٹی میں ذوالقرنین اے ایس آئی ایڈمن آفیسرتعینات کئے گئے ہیں،یاسررزاق اے ایس آئی ایڈمن آفیسرتھانہ رحمانیہ مقررہوئے ہیں،تھانہ صدرگجرات میں فوادسلیم سب انسپکٹرایڈمن آفیسرتعینات کئے گئے ہیں۔