counter easy hit

بہاو ل نگر : ڈونگا بونگا میں پولیس مقابلے میں 4ڈاکو ہلاک

Ltd Nagar: 4 dacoits killed

Ltd Nagar: 4 dacoits killed

بہاو ل نگر….. بہاو ل نگر کے علاقہ ڈونگا بونگا میں پولیس مقابلے میں 4ڈاکو ہلاک ہوگئے ،مرنے والے ڈاکو پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔
ڈی ایس پی بہاول نگر سید علی رضا کے مطابق ڈونگا بونگا کے علاقہ روڈا سنگھ میں پولیس اور ڈاکووں میں مقابلے میں 4ڈاکو ہلاک ہوگئے ہیں ،مرنے والے ڈاکو درجنوں قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔ڈاکوؤں نے 2روز قبل علاقہ روماوالی میں ڈکیتی کے دوران بھائی اور بہن کو بھی قتل کیا تھا۔مرنےوالےڈاکوؤں میں امتیازجھنڈیکا،رزاق عرف رزاقی چھینا،عباس چھینا اور فیاض کوڑیا شامل ہیں ۔