yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو ضم کرنے کا کام مکمل۔۔

MH Kazmi August 5, 2019 1 min read
Done integrating Facebook, WhatsApp and Instagram.
Share this:

Done integrating Facebook, WhatsApp and Instagram.

لندن (ویب ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک نے رواں برس کے آغاز میں ہی اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی سوشل شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اور میسینجر ایپ واٹس ایپ کو ضم کرے گی۔کمپنی کا کہنا تھا کہ فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو ضم کرنے کا ابتدائی مرحلہ 2019 کے آخر یا پھر 2020 تک مکمل کرلیا جائے گا۔کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ نئے فیچرز کے تحت تمام صارفین ایک ہی ایپ پر رہتے ہوئے ہر جگہ اپنا مواد شیئر کرنے سمیت ہر ایپ اور ویب سائٹ کے دوستوں کے ساتھ گفتگو کرنے کے اہل ہوجائیں گے۔بعد ازاں رواں برس جون میں کمپنی نے اس نئے فیچر کو محدود پیمانے پر آزمانے کا کام بھی شروع کیا تھا۔جون 2019 میں خبر سامنے آئی تھی کہ کمپنی نے امریکا اور یورپ کے کچھ صارفین کو واٹس ایپ اسٹیٹس کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرنے کے فیچر تک رسائی دے دی ہے اور اس پر آزمائشی کام شروع کردیا گیا۔تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ فیس بک نے واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو ایک دوسرے سے ملانے کے ابتدائی کام کو مکمل کرلیا ہے اور جلد ہی کمپنی نئے فیچر کو متعارف کرادے گی۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’دی انفارمیشن‘ نے فیس بک سے منسلک تین عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کمپنی نے فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو ایک دوسرے سے ملانے کے فیچر پر ابتدائی کام مکمل کرلیا۔عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ابتدائی کام مکمل ہونے کے بعد جلد ہی واٹس ایپ اور انسٹاگرام پر صارفین کو ان ہی ایپس پر رہتے ہوئے فیس بک استعمال کرنے کا فیچر دکھائی دینے لگے گا۔اسی طرح فیس بک پر بھی صارفین کو وہی رہتے ہوئے واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو استعمال کرنے کا فیچر دکھائی دے گا۔عہدیداروں کا کہنا تھاکہ یہ فیچر واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک پر آئیکون کی شکل میں نظر آئے گا اور اس فیچر کو ’انسٹاگرام فرام فیس بک‘ اور ’واٹس ایپ فرام فیس بک‘ کا نام دیا جائے گا۔ان فیچرز کو استعمال کرتے ہوئے صارفین فیس بک پر رہتے ہوئے واٹس ایپ کے صارفین سے رابطہ کرنے سمیت ان کے ساتھ مواد کی شیئرنگ کر سکیں گے۔اسی طرح صارفین واٹس ایپ پر رہتے ہوئے فیس بک کو استعمال کرسکیں گے۔اس وقت فیس بک کو استعمال کرتے وقت صارفین کو واٹس ایپ بند کرنا پڑتا ہے اور انسٹاگرام پر جانے کے لیے انہیں فیس بک کو بھی خیرباد کہنا پڑتا ہے۔تاہم نئے فیچر آنے کے بعد صارفین فیس بک پر رہتے ہوئے واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو ایک ساتھ استعمال کرسکیں گے۔ جب کہ واٹس ایپ پر رہتے ہوئے فیس بک کو استعمال کرسکیں گے۔تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ واٹس ایپ پر رہتے ہوئے صارفین انسٹاگرام بھی استعمال کرسکیں گے یا نہیں۔خیال کیا جا رہا ہے کہ فیس بک انتطامیہ ان نئے فیچرز کو آئندہ چند ہفتوں میں شامل کرنے کے بعد اس فیچر کی آزمائش شروع کردے گی۔ابتدائی طور پر اس فیچر کو امریکی و یورپی صارفین میں آزمائے جانے کا امکان ہے جس کے بعد اس فیچر کو ایشیا میں آزمایا جائے گا اور ممکنہ طور پر رواں برس کے اختتام یا پھر نئے سال کے آغاز پر اس فیچر کو مکمل طور پر متعارف کرایا جائے گا۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Great news to prisoners on Eid of Punjab government: How many prisoners will be punished and dogs released? Great news
Previous Post پنجاب حکومت کی عید پر قیدیوں کو بڑی خوشخبری : کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کر دیا جائے گا؟ بڑی خبر
Next Post ۔ چند روز قبل زمین کس طرح تباہ ہونے سے بال بال بچی ؟ ناقابل یقین خبر
۔ How did the earth survive a few days ago? Incredible news

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.