counter easy hit

ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سوئی گیس کے میٹر سے کوارٹروں میں رہائش پذیر ملازم گیس چوری کرنے لگے

District headquarters

District headquarters

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سوئی گیس کے میٹر سے کوارٹروں میں رہائش پذیر ملازم گیس چوری کرنے لگے انتظامیہ بے خبر ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں انسو لیٹر کیلئے لگائے جانیوالا سوئی گیس کے میٹر سے ہسپتال کے ملازمین نے گیس کے چولہے اور ہیٹر چلانے کیلئے غیر قانونی طور پر اپنے اپنے کوارٹروں میں پائپ لگا کر سر عام سرکاری میٹر سے گیس چوری کرنے لگے جس مقصد کیلئے گیس کا میٹر لگا یا ہے وہ مقصد بلکل بے معنی ہوکر رہ گیا چونکہ انسولیٹر میں ہسپتال کی ویسٹنگ کو ڈسپوز کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے انسولیٹر لگا رکھا ہے مگر بد قسمتی سے انسولیٹر کو گیس کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے بند پڑا ہے اور بجلی کا بھی کوئی انتظام نہ ہے جس کی وجہ سے ویسٹنگ کو ڈسپوز کیا جاسکے اس ساری صورتحال سے ایم ایس بلکل بے خبر ہے اور ذمہ داران کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی اس طرح سے غیر قانونی طریقے سے گیس چوری کرکے سرکار کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا یا جارہا ہے