counter easy hit

نا اہلی ختم۔۔۔!!! سپریم کورٹ نے دوبارہ ممبر اسمبلی بننے کی اجازت دے دی، تحریک انصاف میں جشن کا سماں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی ایم پی اے کی اہلیت پر فیصلہ سنا دیا ہے ، عدالت نے صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشست پر عائشہ بی بی کا انتخاب درست قرار دے دیا۔

ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو” کی آخری قسط میں کیا ہونے والا ہے۔۔۔۔؟ مقبول ڈرامے کے شائقین کے دل خوش کر دینے والی خبر

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے مخصوص نشست پر جیتنے والی تحریک انصاف کی عائشہ بی بی کا انتخاب درست قرار دے دیا ہے۔رخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عائشہ بی بی کو ووٹر لسٹ فائنل ہونے کے شامل کیا ، قانون کے مطابق ووٹر لسٹ حتمی ہونے کے بعد ووٹر نہیں بنایا جا سکتا ، نیشنل ڈیٹا بیس لسٹ میں بھی مہرین بی بی کا نام شامل نہیں ۔

کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی ۔ دوران سماعت جسٹس قاضی فائز نے ریمارکس میں کہا کہ فاٹا کے الیکشن ہونے پر لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔

تحریک انصاف کی عائشہ بی بی کے خلاف مد مقابل امیدوار مہرین نے کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ عائشہ بی بی کا نام ووٹر کے ڈیٹا بیس میں نہیں تھا۔

جس پر الیکشن کمیشن نے عدالت میں ریکارڈ پیش کر دیاگیا۔ جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ الیکشن شیڈول ہونے سے قبل عائشہ بی بی رجسٹرڈ ہو چکی تھیں، اس لیے یہ عدالت عائشہ بی بی کا انتخاب درست قرار دے دیتے ہوئے درخواست کو مسترد کرتی ہے۔خیال رہے اس سے قبل عائشہ بی بی کی نامزدگی کو پشاور ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کیا جا چکا ہے۔واضح رہے عائشہ بی بی ایم پی اے نوید احمد کی ہمشیرہ ہیں ۔ تاہم تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی کی اہلیت پر فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے عائشہ بی بی کو نشست کا اہل قرار دے دیا ہے ۔

disqualification, ends, Jehangir Khan Tareen, now, can, become, Member, National, Assembly, PTI, celebrations, begins

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website