counter easy hit

سوشل میڈیا پرعرفان خان کی نئی تصویر زیر بحث

کینسر میں مبتلامعروف بھارتی اداکار عرفان خان کی ٹوئٹر پرتازہ تصویر منظر عام پر آئی ہے جس کے بعد ان کے مداح شش و پنج کا شکار ہو گئے اور انہوں نے ٹوئٹر پر ایک نئی بحث چھیڑ دی۔

Discuss the new picture of Social Media Perform Khanسلم ڈاگ ملینیئر اور دی ایمزنگ سپائڈرمین جیسی ہالی وڈ فلموں اور بالی وڈ کی 100 سے زائد فلموں میں کام کرنے والے اداکار عرفان خان نیورونڈوکرائن ٹیومر کا شکار ہیں۔

رواں سال مارچ میں عرفان خان نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنی بیماری کے بارے میں آگاہ کیا تھا جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑنے سے متعلق خبروں کا سلسلہ شروع ہوگیا جو آج تک رکا نہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کا علاج برطانیہ میں جاری ہے۔

اب ان کی تازہ تصویرنےٹوئٹر صارفین کو ششو پنج میں مبتلا کر دیا۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی وڈ کے سپر اسٹار لارڈز کے تاریخی میدان میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

تصویر دیکھنے کے بعد کچھ ٹوئٹر صارفین نے اس بات کا یقین کرنے سے انکار کر دیا کہ یہ عرفان خان ہیں.

اور اگر یہ عرفان خان ہی ہیں تو ہمیں انہیں ایسے دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے یہ عرفان خان ہی ہوں کیونکہ وہ علاج کے لئے لندن میں ہی موجود ہیں اور میچ بھی لندن میں ہوا۔

واضح رہے کچھ روز قبل ٹوئٹر پر دو ماہ بعد عرفان خان کا ایک ٹوئٹ سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے اپنی آنے والی فلم کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ ان کی یہ نئی فلم 10 اگست کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔