counter easy hit

گورنر پنجاب چوہدری سرور کی بڑی کرپشن کا انکشاف

لاہور: معروف صحافی ندیم ملک نے مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر سے سوال کیا کہ کس پی ٹی آئی کے گورنر نے ٹیکسٹائل کی صنعتوں سے اس لیے رقم وصول کی کہ وہ حکومت سے انہیں سستی گیسلے کردیں گے۔ جس پر محمد زبیر نے کہا کہ آپ کے سوالات بہت سخت ہیں۔اتنی مشکل تو مجھے کبھی آئی بی اے میں ہیش نہیں آئی تھی۔اگلا سوال کریں۔ جس پر ندیم ملک نے کہا کہ آپ نام لے لیں،ابھی میں نے ان کا بیان چلانا ہے۔ محمد زبیر نے کہا آپ نے ریفر کردیا ہے تو گورنر پنجاب۔

واضح رہے گذشتہ روز گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ایک پریس کانفرنس بھی کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ندن میں کامیاب کاروبار کیا، ایسا وقت بھی آیا جب میرے پاس دو راستے تھے، ایک راستہ تھاکہ امیر آدمی بنوں دوسرا سیاست میں حصہ لوں، لیکن میں نے سیاست کا راستہ چنا اور ہائوس آف لارڈ کی طرف چل پڑا۔ یورپی ممالک میں مسلمانوں کی نمائندگی نہیں تھی، 1997 میں برطانیہ کی پارلیمنٹ کا پہلا مسلمان ممبر ہونے کا اعزاز ہے، برطانیہ کی پارلیمنٹ میں قرآن پاک پر حلف اٹھانے کا اعزاز حاصل ہے، برطانوی ممبر پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد مقبوضہ کشمیر اور فلسطین اور عراق جنگ کیخلاف کیلئے آواز اٹھائی۔ جہاں بھی گیا میرا دل پاکستان کے عوام کیساتھ دھڑکتا تھا، کاروبار اور سیاست کے بعد میں نے صحت اور تعلیم کے میدان میں قدم رکھا، پاکستان میں غریب لوگوں کیلیے اسپتال اور اسکول بنائے۔ ان کا کہنا تھا گورنر بنا اور کہا تھا لوگوں کو دینے کیلئے آیا ہوں لینے کیلئے نہیں، اس وقت پینے کے صاف پانی کیلئے مہم شروع کی، میری فانڈیشن 15 لاکھ میں فلٹریشن لگا رہی تھی اور اس وقت کی حکومت ڈیڑھ لاکھ میں فلٹریشن پلانٹ لگا رہی تھی۔ گورنر پنجاب نے کہا عوام کیلئے پیسے جمع کرتا تھا تو کسی کو اعتراض نہیں تھا، اب پیسے جمع کرتا ہوں تو تنقید ہوتی ہے، میڈیا کی تنقید کو مثبت لیتا ہوں، انتھک محنت سے جی ایس پی پلس کیلئے کوشش کی، ایجوکیشن کانفرنس کرائی جس میں بڑی شخصیات آئیں۔ چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا جس مقصد کیلئے پاکستان آیا اس میں کامیابی نہ ملی تو استعفی دیا، مستعفی ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے تبدیلی کے نعرے کیساتھ چل پڑا۔ انھوں نے کہا میرے کچھ فیصلے مان لیے جاتے تو یقین سے کہتا ہوں پنجاب میں بھی اکثریت ہوتی، جو لوگ مجھے جانتے ہیں انہیں پتہ ہے کبھی عہدوں کے پیچھے نہیں گیا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا مجھے گورنر بنانا پارٹی کا فیصلہ تھا، میں سینیٹ ممبر تھا اور انجوائے کررہا تھا، پنجاب آب پاک اتھارٹی بل پر دستخط کردیئے ہیں، پینے کا صاف پانی پاکستان میں بہت بڑا مسئلہ ہی ایک سال ضائع ہوگیا، میرے پاس 4 سال باقی ہیں، ایک سال میں 2 کروڑ لوگوں کو صاف پانی دینا تھا۔ چوہدری سرور نے کہا جمہوریت پر یقین رکھتا ہوں اسی لیے فیصلوں کی قربانی دی، عمران خان ٹوارزم پر خصوصی توجہ دیر ہے ہیں، مذہبی ٹوارزم کیلئے تمام مذاہب کی لوگوں کو پاکستان لائیں گے، میرا ٹاسک ہے آئندہ سال 2 ملین مذہبی ٹورازم پاکستان لائوں گا۔ ان کا کہنا تھا امریکا جانے کی 4 مقصد تھے، مجھے امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے ملناتھا، پاکستانی کمیونٹی سیمل کر انہیں ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیناہے، پاکستانی کمیونٹی کوموٹیویٹ کرنا ہے کہ امریکی سیاست میں کام کریں۔