counter easy hit

حج کوٹہ کی غیر مساوی تقسیم پر ڈائریکٹر حج عدالت طلب

حج پالیسی بناتے وقت میرٹ پر پورا اترنے والے حج ٹور آپریٹرز کے کوٹے کو بھی مد نظر نہیں رکھا گیا :درخواست گزار

Director Hajj Court seeks on non-equal distribution of Haj quota

Director Hajj Court seeks on non-equal distribution of Haj quota

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے نجی حج ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ کی غیر مساوی تقسیم کے خلاف دائر درخواست پر ڈائریکٹر حج کو طلب کر لیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔عدالت کے روبرو حج ٹور آپریٹرز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حج پالیسی مرتب کرتے وقت سپریم کورٹ کے احکامات کو مد نظر نہیں رکھا گیا ، حج پالیسی میں میرٹ پر پورا اترنے والے حج ٹور آپریٹرزکے کوٹے کو بھی مد نظر نہیں رکھا گیا ۔ حج ٹور آپریٹرز کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت نئے اور پرانے حج ٹور آپریٹرز کو یکساں بنیادوں پر کوٹہ کی فراہمی کے احکامات صادر کرے ۔ سرکاری وکیل نے عدالت سے جواب داخل کرنے کی مہلت کی استدعا کی جس پرعدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 جون تک ملتوی کرتے ہوئے ڈائریکٹر حج کو طلب کر لیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website