counter easy hit

تنظیم سازی : پی ٹی آئی میں اختلافات۔۔۔ حکومت کا تنقید کرنے والوں کو انتباہ، نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف میں تنظیم سازی کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے ۔چیف آرگنائزر نے سوشل میڈیا پر رہنمائوں کی پارٹی پر تنقید کا نوٹس لے لیا۔چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔جس کے مطابق پارٹی آئین خلاف ورزی پر رہنمائوں کیخلاف ازخود

متنازع اداکارہ وینا ملک کا نیا بیان قومی اسمبلی کی زینت بن گیا۔۔۔ ٹویٹر پر بھی ہنگامہ برپا ، تہلکہ خیز خبر

ایکشن کا اختیار دیتا ہے ۔سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے رہنمائوں کے خلاف نوٹس لیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق پارٹی کارکن قیادت کے فیصلے سے ناخوش ہیں اور سوشل میڈیا پر مہم چلائی ہوئی ہے ۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور،تحریک انصاف سندھ کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ، تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر جعفر شاہ، چیئرمن پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل چوہدری بلال اعجاز،خیبرپختونخوا سے رکن قومی اسمبلی پرنس نوازاور پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق لال چند ملاہی سمیت ملک بھر سے آئے تحریکِ انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور رہنمائوں نے چیف آرگنائزر سے ملاقات کی اور تنظیم نو سمیت موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔دوسری جانب تحریک انصاف جنوبی خیبرپختونخوا کی تنظیم سازی کا اعلان کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 11 رکنی گورننگ باڈی میں شہباز گل شنواری صدر، کیپٹن عمر امین جنرل سیکرٹری ، رضااللہ خٹک سیکرٹری اطلاعات، میجر ساجد خٹک سینئر نائب صدر، خرم ذیشان اور طارق سعید نائب صدر ، ڈاکٹر بشیر داوڑ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، خالد کلی خان کوہاٹ ڈویژن، ملک عدنان بنوں ڈویژن اور آصف محمود ڈی آئی خان ڈویژن سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری، محمد لقمان فنانس سیکرٹری شامل ہیں۔ دوسری جانب نومنتخب جنرل سیکرٹری تحریکِ انصاف جنوبی خیبرپختونخوا کیپٹن عمر امین نے 11 اضلاع کے صدور مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

difficulties, in, inter, party, organization, for, PTI, and, Imran Khan

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website