counter easy hit

ڈی آئی خان: طیارہ گرنے سے دو پائلٹ شہید، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

DI Khan

DI Khan

اسلام آباد (یس ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب پاک فضائیہ کے طیارے کے حادثہ میں دو پائیلٹ شہید ہو گئے۔ طیارہ گرنے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ائیر فورس کا لڑاکا معراج طیارہ معمول کی پرواز کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان کے جنوب میں گر کر تباہ ہو گیا

ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے طیارہ حادثہ میں دو پائیلٹ شہید ہوئے ،شہید ہونے والوں میں ائر کموڈور شفقت مشتاق اور فلائیٹ لیفٹیننٹ صہیب رشید شامل ہیں۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔