counter easy hit

دھرنا ختم۔۔۔!!! مولانا فضل الرحمان کو حکومت میں باقاعدہ حصہ دیاجائے گا، نیب اکرم درانی کو کلین چٹ دے گا، حکومت اور مولانا میں کیاکچھ طے پا گیا؟ پاکستانیوں کے لیے سرپرائز

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) مولانا فضل الرحمان کو حکومت میں باقاعدہ حصہ دیا جائے گا، یہ بات ایک نجی ٹی وی پروگرام میں معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے کہی، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا لیکن میری اطلاع ہے کہ جتنی بھی میٹنگز ہوئی ہیں، آج کی میٹنگ بہت موثر رہی ہے،

مولانا صاحب پہلے پرویز خٹک کو اہمیت نہیں دے رہے تھے، اب ان کے بھی چھ سات دن ہو گئے ہیں، چھ سات دن میں خاصے پیسے لگ جاتے ہیں، میں نے دس دن کے پیسے لئے ہیں اور سات دن کے لگا دیے ہیں اور چار دن آگے مجھے دینے والا نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان کی جماعت کے اکرم درانی کو پہلے بھی نیب نے طلب کیا تھا، انہوں نے پہلی ہی شرط رکھی ہے کہ نیب ان کو نہیں بلائے گا اگر بلائے گا تو کلین چٹ دے گا، مولانا کے بارے اگلی انویسٹی گیشن نہیں کھولی جائے گی، مولانا کو باقاعدہ بلوچستان میں حصہ دیا جائے گا اور کے پی کے میں ان کے جو دو تین مسائل ہیں ان کے حل کے لیے انہوں نے پرویز الٰہی صاحب کو باقاعدہ لکھ کر دیے ہیں ۔دوسری جانب آج مولانا فضل الرحما ن نے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے اسلام آباد میں آزادی مارچ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال نومبرمیں ہم نے تین ملین مارچ کیے،کہتے ہیں ناموس رسالت ﷺ کا کون سا مسئلہ ہے؟ کیا توہین رسالت کی مرتکب خاتون کو عجلت کے ساتھ ایک ہی پیشی میں بری نہیں کیا گیا؟اس کے بدلے میں بیرون ملک شہریت اور مراعات حاصل نہیں کیے گئے؟ جعلی وزیراعظم نے اس کو ملک سے باہر جانے کے انتظامات کروائے، اگر ایک شخص باعزت بری ہے، تو پھر اپنی ریاست اس کو تحفظ کیوں فراہم نہیں کرسکتی؟ اس کو کیوں دوسرے ملک میں بھیجا گیا؟ملک کا حکمران کیوں دوسرے ملک بھیج رہاہے؟ہم ساری زندگی دیکھا اس ملک میں قوم کو خوف کے مفروضے میں مبتلا کرکے بلیک میل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قادیانی فرقے کے سربراہ کے پاس پی ٹی آئی کا وفد نہیں گیا؟ ان سے مدد طلب نہیں کی تھی؟ چند ہفتے پہلے قادیانیوں کے سربراہ نے نہیں کہا تھا کہ ہمارے خلاف آئین میں شق ختم ہونے والی ہے۔اب جب اجتماع کے سرفروش میدان میں آگئے ہیں تو کہتے ہم تو ایسا کچھ نہیں کررہے۔قوم سے جھوٹ نہ بولیں۔ انہوں نے کہا کہ کبھی کہتے کہ قومی کمیشن بنایا جائے دھاندلی کی تحقیقات کی جائیں گی، انتخابی چوری پر پوری قوم آگاہ ہے، جب چوری پوری قوم کے ووٹ کی ہوئی ہوتوپھر تحقیقات نہیں استعفا دینا ہوتا ہے۔انہوں نے آزادی مارچ میں تقریر کے دوران کہا کہ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے اس بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاک فوج غیر جانب دار ہے۔ مولانا کے اس بیان پر پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگ گئے۔

Dharna, Ended, Molana, and, Government, agreed, on, sharing, powers, with, his, son, and, Akram durrani, will, get, clean chit, from,NAB

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website