counter easy hit

ریسکیو1122 کی ڈی جی ڈاکٹر رضوان نصیر کی سربراہی میں شاندار خدمات کے 15 سال ۔دیگر کیلئے روشن مثال 

راولپنڈی (۔یس اردو ڈاٹ کام رپورٹ)رہسکیو 1122 راولپنڈی دیگر اداروں کے لئے ایک روشن مثال ہے، ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122)ڈاکٹر رضوان نصیر کی زیر نگرانی ریسکیو1122 نے شاندار خدمات اور شہدا کی قربانیوں کی بدولت 15ویں سال میں قدم رکھا ھے۔ان خیالات کا اظہارسابق امیدوار اسمبلی و ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کی نومنتخب ممبر مجلس عاملہ اور شہید مظہر علی مبارک کی ھمشیرہ مس طاہرہ بانو مبارک ایڈووکیٹ۔پاکستان عوامی لیگ کے سابق امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک نے ریسکیو راولپنڈی کے دورے کے دوران رہسکیو سیفٹی آفیسر محترمہ عذرا شاھد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے رہسکیو 1122 کے 14 مکمل ہونے پر ڈی جی ڈاکٹر رضوان نصیر،ڈی ای او ڈاکٹر عبدالرحمن،دیبا شہناز اور تمام ریسکیورز کو مبارکباد دی ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ14سالوں میں ریسکیو1122کادائرہ کار پنجاب کے تمام اضلاع کے ساتھ ساتھ 38تحصیلوں تک پہنچ چکا ہے اور 2004سے اب تک ریسکیو1122 63لاکھ لوگوں کو ریسکیو سروس فراہم کر چکا ہے۔ جو ایشیائی ممالک میں بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے

DG, RIZWAN, TOOK, RESCUE, 1122, TO, THE, TOP, AN, EXAMPLE, FOR, OTHER, DEPARTMENTS, REPORT, ASGHAR ALI MUBARAK

انہوں نے کہا ھر پاکستانی کے لیے یہ بات باعث فخر ہے کہ جاپان کی طرح پاکستان کے شہریوں میں بھی شعور اور آگاہی بیدار ہو رھی ھے اس مثالی سروس کی دن رات دکھی انسانیت کی بلا امتیاز خدمات دیگر اداروں کے لئے مثال ھے ۔مس طاہرہ بانو مبارک نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے معرض وجود میں آنے کے بعد اس ادارے کی اہمیت کو کوئی بھی نظر انداز نہ کر سکا اور اس کے خوبصورت اور جامع نظام کی وجہ سے اسے  ملک کے دیگر علاقوں تک بھی پھیلانے سے عوام بروقت مدد فراہم کرنے سے ھزاروں زندگیاں بچائی جا چکی ہیں انہوں نے بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ھوئے کہا کہ دیگر پاکستانی اداروں کو انکی تقلید کرنا چاہیے جن کی دن رات محنت ، مقصد سے سچی لگن نے رہسکیو سروس کو شاندار خدمات کا ایک نمونہ بنا دیا ھےانہوں نے کہا کہ اس سروس کی تکنیکی اور تربیتی معاونت کی بدولت خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں سروس کا قیام ممکن ہو سکا۔

DG, RIZWAN, TOOK, RESCUE, 1122, TO, THE, TOP, AN, EXAMPLE, FOR, OTHER, DEPARTMENTS, REPORT, ASGHAR ALI MUBARAK

ریسکیو 1122کا پودا جو 2004 لگایا گیا تھا اب ایک تنا آور درخت بن پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک سائبان ھے جس سے ھر خاص اورعام کو فائدہ پہنچ رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دیگر اداروں کی طرح رہسکیو کے اہلکاروں نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے پاکستان میں قیام امن کیلئے اپنا حصہ ڈالا جس پر ھم سب کو فخر ھےاس موقع پر محترمہ عذرا شاھد رہسکیو سیفٹی آفیسر نے کہا کہ سچے جذبے اور ایمانداری کے ساتھ ھم اپنی ذمہ داری کو پوری کرتے رہیں گے اور کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو1122تربیت ،معیاری دیکھ بھال، پیشہ وارانہ مہارت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موثرنظام، بروقت حادثات پر ریسپانس اور انکی روک تھام کے لیےایک عالمی معیار کی سروس ہے تاھم ضرورت اس امر کی ہے کہ محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے ھم اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

DG, RIZWAN, TOOK, RESCUE, 1122, TO, THE, TOP, AN, EXAMPLE, FOR, OTHER, DEPARTMENTS, REPORT, ASGHAR ALI MUBARAKDG, RIZWAN, TOOK, RESCUE, 1122, TO, THE, TOP, AN, EXAMPLE, FOR, OTHER, DEPARTMENTS, REPORT, ASGHAR ALI MUBARAK