counter easy hit

بھارتی فوج کی فسطائیت، کنٹرول لائن پربھاری ہتھیاروں سے فائرنگ ، نوعمرلڑکا شہید

راولپنڈی: (یس اردو نیوز) بھارتی فوج کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، کنٹرول لائن پر ایک بار پھر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی گولہ باری سے نوجوان شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے منہ توڑ جواب پر دشمن کی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے لیپہ سیکٹر میں جان بوجھ کر سول آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں تلواری گاوں کا ایک بچہ جام شہادت نوش کر گیا۔

پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس سے دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔ بھارت کی جانب سے رواں سال ایل او سی پر اب تک 1546 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں، اس دوران 14 افراد شہید جبکہ 114 زخمی ہوئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website