counter easy hit

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئی

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہین جس کے مطابق شاہانہ زندگی گزارنے والے طلال چوہدری اثاثوں میں غریب نکلے ہیں کیونکہ ان کے پاس ذاتی گھر ہے اور نہ ہی گاڑی اور وہ صرف پچاس لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق طلال چوہدری کا 4 کنال پر مشتمل گھر بھی اہلیہ کے نام ہے جبکہ ان کی اہلیہ 200 تولے طلائی زیوارات اور بوتیک کی سابق وزیرمملکت صرف 50 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک ہیں ۔سابق وزیر مملکت 29 کنال زرعی اراضی،انشورنس کی مالیت ساڑھے 7 لاکھ مالک ہیں اس کے علاوہ ان کے پاس نقد رقم 33 لاکھ روپے 67 ہزار روپے ہے اور انہوں نے بینک سے 50 لاکھ قرض لے کر کاروبار شروع کیا۔