counter easy hit

سزا کے باوجود کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی

مانسہرہ: احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے باوجود کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

گزشتہ روز احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10، مریم نواز 7 جب کہ کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔ نواز شریف اور مریم نواز بیرون ملک ہیں, تاہم کیپٹن (ر) صفدر مانسہرہ میں اپنے آبائی علاقے میں موجود ہیں۔ کیپٹن (ر) صفدر کو سزا ہونے کے کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ ڈی آئی جی ہزارہ عالم شنواری کا کہنا ہے کہ انہیں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے لئے تحریری احکامات موصول نہیں ہوئے، تحریری احکامات موصول ہوتے ہی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔