counter easy hit

کڑے احتساب کے باوجود نیب نواز شریف کے خلاف کرپشن ثابت نہ کرسکا، میاں محمد حنیف چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن فرانس

کڑے احتساب کے باوجود نیب نواز شریف کے خلاف کرپشن ثابت نہ کرسکا، میاں محمد حنیف چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن فرانس

آج عمران خان کے جھوٹے الزامات بے نقاب ہوگئے، اڑھائی سال کے کڑے احتساب کے باوجود نیب نواز شریف پرایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا اور نہ ہی اپنے الزامات کا کوئی ثبوت دے سکا، حکومتی ٹیم بوکھلاہٹ کا شکار ہے کہ نواز شریف کے خلاف کرپشن ثابت نہیں ہورہی اور فیصلہ آنے کے بعد وزرا دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں۔

محترم قائد نواز شریف نے تو 165 پیشیاں بھگت کر انتقامی احتساب کے سامنے ایک نئی مثال قائم کی، اب عمران خان کے جواب دینے اور نیب میں پیشی کا وقت آگیا ہے