counter easy hit

ڈیرہ بگٹی : لوٹی گیس فیلڈ میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

Dera Bugti

Dera Bugti

کوئٹہ (یس ڈیسک) ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوٹی گیس فیلڈ میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کر دی گئی۔لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے لوٹی سے سوئی پلانٹ جانے والے 24 انچ قطر کے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا

جس سے پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی،جس کے نتیجے میں لوٹی گیس فیلڈ سے سوئی پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔سیکورٹی حکام اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں تاہم مرمت کا کام اب تک شروع نہیں ہو سکا ہے۔