counter easy hit

ڈیرہ بگٹی : لوٹی میں 8 انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

Dera Bugti

Dera Bugti

بگٹی (یس ڈیسک) ڈیرہ بگٹی میں دہشت گردوں نے آٹھ انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں لوٹی گیس فیلڈ کو گیس کی سپلائی منقطع ہو گئی۔

دہشتگردوں کی جانب سے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد لگا کر اڑایا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کے بعد فوری طور پر علاقے کا گھیرائو کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

جبکہ پائپ لائن کی مرمت کیلئے فوری طور پر ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔