counter easy hit

ہفتہ وار تعطیل تبدیل کیے جانے کی خبروں کی تردید

لاہور: ملک میں کئی روز سے یہ قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ کہ ہفتہ وار تعطیل جمعہ کے روز ہو گئی ہے ، مگر اب حکومت نے اس بات کی تردید کر دی ہے ، حکومت کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار تعطیل تبدیل کرنے کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ہفتہ وار تعطیل تبدیل کیے جانے کی خبروں کی تردید کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ ہفتہ وار تعطیل تبدیل نہیں کی جا رہی، نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے ۔ انہوں نے وضاحت کی کی ہفتہ وار تعطیل تبدیل کیے جانے سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں، واضح رہے کہ اس سے قبل اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ وفاقی حکومت اتوار کے بجائے جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل کرنے کا اعلان کر سکتی ہے۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ حکومت عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ کاروباری تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ہفتہ وار چھٹی تبدیل کرنے کا یہ فیصلہ کر سکتی ہے، جس کی وجہ یہ تھی کہ پاکستان میں اتوار جبکہ عرب ممالک میں جمعہ کے روز ہفتہ وار چھٹی ہونے کی وجہ سے ان ملکوں کے کاروباری شعبے کو ایک ساتھ کاروبارکے مواقع پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو ملتے ہیں جبکہ ایک ہی دن ہفتہ وار تعطیل نہ ہونے کے سبب پاکستان اور عرب ممالک کی آپس کی کاروباری سرگرمیاں انتہائی محدود ہو جاتی ہیں جس کا اثر پاکستان کی معیشت پر بھی پڑتا ہے، اس کے علاوہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اربوں ڈالر کے کاروباری و تجارتی معاہدے دستخط ہونے کے تناظر میں بھی حکومت پاکستان اتوار کے بجائے جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل ہونے کا اعلان متوقع تھا ،جس کے لیے حکومت نے جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کیلئے رائے طلب کی تھی۔

تاہم اب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ان تمام افواہوں اور اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے واضح اعلان کر دیا ہے کہ ہفتہ وار تعطیل تبدیل نہیں کی جا رہی، یاد رہے کہ اس سے قبل خبر تھی کہ وفاقی حکومت اتوار کے بجائے جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل کرنے کا اعلان کر سکتی ہے. نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکومت عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ کاروباری تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ہفتہ وار چھٹی تبدیل کرنے کا یہ فیصلہ کر سکتی ہے، واضح رہے کہ پاکستان میں اتوار جبکہ عرب ممالک میں جمعہ کے روز ہفتہ وار چھٹی ہونے کی وجہ سے ان ملکوں کے کاروباری شعبے کو ایک ساتھ کاروبار کے مواقع پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو ملتے ہیں جبکہ ایک ہی دن ہفتہ وار تعطیل نہ ہونے کے سبب پاکستان اور عرب ممالک کی آپس کی کاروباری سرگرمیاں انتہائی محدود ہو جاتی ہیں جس کا اثر پاکستان کی معیشت پر بھی پڑتا ہے،