counter easy hit

علیم خان سے 1 کروڑ کا مطالبہ اور غیرملکی بزنس مین سے رابطے

اسلام آباد: پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان اپنی کتاب کی وجہ سے آج کل موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔ ریحام خان نے اپنی کتاب میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اور ان کے قریبی ساتھیوں پر گھناؤنے الزامات عائد کیے جس پر ریحام خان کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔

Demands 1 crore from Aleem Khan and foreign business man contactsریحام خان پر عائد کیے جانے والے الزامات کی وجہ سے عمران خان کے قریبی ساتھی عون چودھری بھی ریحام خان پر پھٹ پڑے۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عون چودھری کا کہنا تھا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں گھناؤنے الزامات عائد کیے ہیں، اور اب وقت آگیا ہے کہ ریحام خان کی سچائی سے پردہ ا ُٹھایا جائے ، ریحام خان کی عمران خان سے شادی کے دوران کی گئی حرکتوں کا میں خود گواہ ہوں۔عون چودھری نے کہا کہ ریحام خان کی طاقت اور پیسے کے لیے لالچ ناگزیر تھی۔اور وہ دولت اور طاقت کو جلد از جلد پانا چاہتی تھیں۔ میں نے خود ان کو علیم خان سے فلم کے لیے ایک کروڑ روپے مانگتے ہوئے دیکھا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ریحام خان نے ہمارے ایک پارلیمنٹیرین سے فلم میں استعمال کیا جانے والا فرنیچر لینے کے لیے لاکھوں روپے ا ُدھار لیے ، لیکن وہ فرنیچر آج تک واپس نہیں کیا گیا، فلم ختم ہونے کے بعد فرنیچر ”غائب” ہی ہو گیا۔عون چودھری نے بتایا کہ ریحام خان نے شوکت خانم کو عطیہ کرنے والے ایک بزنس مین سے بھی رابطہ کر کے رقم کا مطالبہ کیا اور اسی بات کا کھوج لگانے میں ان کے ساتھ ایک مرتبہ کراچی بھی گیا۔

ریحام خان نے خیبر پختونخواہ کے انتظامی امور میں بھی مداخلت شروع کر دی تھی۔اور میری آنکھوں کےسامنے ہی ریحام خان نے ایک غیر ملکی کمپنی سے سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے دو ملین کا مطالبہ کیا۔اپنے ٹویٹر پیغام میں عون چودھری نے مزید کہا کہ اتنا سب ہونے کے بعد میں ریحام خان کے ارادوں اور ان کے ارادوں سے متعلق خان صاحب کو بتانے پر مجبور ہو گیا۔یہ سب سُن کر عمران خان نے ریحام خان کی تمام اسکیموں کو روک دیا، جس کے بعد ریحام خان اپنے آپے سے باہر ہو گئی تھیں۔عون چودھری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ریحام آن پی ایم ایل این ایجنڈا کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ، جو ریحام خان کی کتاب کے کچھ اقتباسات منظر عام پر آنے کے بعد ٹویٹر صارفین کی جانب سے شروع کیا گیا تھا۔ٹویٹر صارفین اور پی ٹی آئی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ریحام خان نے یہ کتاب سراسر عمران خان کی کردار کشی کے لیے لکھی ہے اورالیکشن سے قبل اس کتاب کا آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ریحام خان مسلم لیگ ن کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں۔ ریحام خان پر کتاب لکھنے کی مد میں مسلم لیگ ن سے پیسے لینے کا بھی الزام ہے جس کی وہ تردید کر چکی ہیں۔