counter easy hit

دفاع مضبوط ہے، کسی کو سرحدوں پر نظر ڈالنے کی ہمت نہیں ہو گی، ائیر چیف مارشل

Tahir Rafique Butt

Tahir Rafique Butt

کراچی (یس ڈیسک) ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا ہے کہ دفاعِی صلاحیتیں مضبوط ہیں، کسی کو سرحدوں پر نظر ڈالنے کی ہمت نہیں ہو گی، جلد قوم کو خوشخبری دیں گے۔

ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کراچی میں جاری آٹھویں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014 کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئیڈیاز کو دنیا سے جو رسپانس ملا ہے اس کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز مبارک باد کے مستحق ہیں۔ پاکستان کے دفاعی سامان کی لمبی فہرست ہے جو ہم بناتے ہیں اور برآمد کرنے کے قابل ہیں۔ جے ایف تھنڈر طیارے میں بہت سے ممالک دلچسپی رکھتے ہیں۔

ڈرون طیارے بنا اور استعمال کر رہے ہیں ، قوم کو جلد خوشخبری دیں گے۔ ہماری تاریخ کارناموں سے بھری ہوئی ہے۔ دفاعِی صلاحیتیں مضبوط ہیں کسی کو سرحدوں پر نظر ڈالنے کی ہمت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ روس سے دوستی بڑھی ہے اسے مزید فروغ ملے گا۔