counter easy hit

پچاسویں یوم دفاع پاکستان گولڈن جوبلی کے موقع پر تحریک انصاف فرانس کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ

France Cricket Tounament

France Cricket Tounament

فرانس (اشفاق احمد چودھری) پچاسویں یوم دفاع پاکستان گولڈن جوبلی کے موقع پر تحریک انصاف فرانس کی جانب سے کرائی کرکٹ گراؤنڈ میں دوستانہ کرکٹ میچز کا انقعاد کیا گیا۔

جسمیں تحریک انصاف فرانس کی دو ٹیمیں ریڈ الیون اور گرین الیون نے شرکت کی،ریڈ الیون کے کپتان یاسر قدیر اور گرین الیون کے کپتان ابرار کیانی تھے دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا۔

اس موقع پر میڈیا کی جانب سے بھی بھر پور شرکت کی گئی اور سینئر رہنما سید ظریف شاہ کی جانب سے تمام شرکا کے اعزاز میں ایک شاندار بار بی قیو پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

سید ظریف شاہ نے کہا کے کھیل سے نوجوان نسل میں مثبت روجھان کو فروغ ملتا ہے اور ایندہ بھی کھیلوں کے فروغ کے لیے ہمیشہ ان کی خدمات حاضر ہیں۔