counter easy hit

بھارتی خاتون عظمی اور شوہر طاہر کی درخواستوں کو یکجا کر کے سننے کا فیصلہ

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے بھارتی خاتون ڈاکٹر عظمی اور طاہر علی کی درخواستوں کو یکجا کر کے سننے کا فیصلہ کیا ہے۔

Decided to hear the applications by combining of Indian women Uzma and her husband Tahir

Decided to hear the applications by combining of Indian women Uzma and her husband Tahir

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھارتی خاتون ڈاکٹر عظمیٰ کے شوہر طاہر علی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ اس موقع پر جسٹس محسن اختر نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا ہم بھارتی ہائی کمیشن کو خاتون سے ملاقات کی ہدایت دے سکتے ہیں؟

 

درخواست گزار کے وکیل فضل الٰہی ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ ہم خاتون کو کیس کا فیصلہ آنے تک بھارت جانے سے روک تو سکتے ہیں۔ اس موقع پر عدالت میں بھارتی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری پیوشن سنگھ بھی موجود تھے۔ عدالت نے طاہر علی کی درخواست پر بھارتی ہائی کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دونوں فریقین کی سماعت کو یکجا کر کے سننے کا حکم جاری کیا اور 22 مئی تک سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عظمیٰ نے بھارت جانے کی اجازت سے متعلق درخواست دائر کر رکھی ہے جب کہ عظمیٰ کے شوہر طاہر علی نے اپنی اہلیہ سے ملاقات اور اسے پاکستان میں روکے جانے سے متعلق درخواست دائر کر رکھی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website