counter easy hit

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے متعلقہ حکام کو شہر میں اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان اور چوری کی گاڑیوں کی مارکیٹوں میں فروخت روکنے کے لیے کریک ڈاؤن شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ 

Decided to crack down on criminals who Involved in street crimes in Karachi

Decided to crack down on criminals who Involved in street crimes in Karachi

کراچی  میں وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ کی زیرصدارت اسٹریٹ کرائم  پر اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ، سی پی ایل سی چیف اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت دیگر اہم افسران شریک تھے۔اجلاس میں سی پی ایل سی چیف نے وزیراعلیٰ سندھ کو اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ شہر میں چوری اور ڈکیتی کی زیادہ وارداتیں صبح اور رات مارکیٹیں بند ہونے کے بعد ہوتی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ یہ امر قابل تحسین ہے کہ شہر میں اسٹریٹ کرائمز میں کسی حد تک کمی واقع ہوئی ہے تاہم پھر بھی ان واقعات کے باعث بہت پریشانی کا شکار ہوں اور اسی وجہ سے صبح سویرے اس حوالے سے اجلاس طلب کیا جس سے سب کو اندازہ ہونا چاہئے کہ مجھے کتنی پریشانی لاحق ہے۔مراد علی شاہ نے ہدایات جاری کیں کہ اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان، موبائل فون مارکیٹس اور چوری کی گاڑیوں کی مارکیٹوں میں کریک ڈاؤن کیا جائے جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کو بھی مزید تیز کیا جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website