counter easy hit

مفت کھانا کھانے والے پولیس اہلکاروں کی شامت آگئی۔۔۔۔ سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے ہوٹلوں سے مفت کھانا کھانے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا، کراچی پولیس کے اہلکاروں کی شامت آگئی،

ہوٹلوں پر کھانا ضرور کھائیں مگر پیسے بھی ادا کر دیں۔ کراچی پولیس چیف امیر احمد شیخ نے مفت کا کھانا کھانے والے پولیس اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں دھرلیا۔ اس موقع پر پولیس اہلکاروں کو تنبیہ کی اور ساتھ ہی بل خود ادا کرنے ہدایت کر دی۔ ایڈیشنل آئی جی کے اس اقدام پر ہوٹل ملکان سے انکی رائے جانی تو انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار دھمکیاں دیتے ہیں اور زبردستی افسران کے نام پر کھانا لیکر چلے جاتے ہیں۔ ہوٹل ملکان نے کہا کہ کراچی پولیس کے ایسے اقدامات سے پولیس میں بہتری کے امکانات نظر آرہے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ہوٹل ملکان کی شکایتیں سننے کے لئے واٹس ایپ نمبر بھی جاری کر دیا۔ کوئی بھی اہلکار دھمکیاں دے تو متاثرہ شہری 03435142770 پر اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔