counter easy hit

نامور پاکستانی اداکار بابر علی کی جوان سالہ بیٹی نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور اداکار بابر علی کی بیٹی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ وہ آنے والے سالوں میں بہترین اداکارہ بن کر سامنے آئیں گی۔ سوشل میڈیا پر اداکار بابر علی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اور

شعبہ صحافت کی کالی بھیڑیں!

ان کی بیٹی مختلف دھنوں پر اداکاری کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ فلم’’جیوا‘‘، ’’منڈا بگڑا جائے‘‘ اور’’چور مچائے شور‘‘ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے نامور پاکستانی اداکار بابر علی کافی عرصے سے فلموں سے دور ہیں۔ ایک وقت تھا جب بابر علی کا طوطی بولتا تھا۔ تاہم بابرعلی کافی عرصے سے شوبز سے دور ہیں لیکن اب ان کی بیٹی کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں بابر علی اور ان کی بیٹی مختلف دھنوں پر اداکاری کرتے نظر آرہے ہیں۔ بابرعلی کے چاہنے والے سوشل میڈیا پر باپ بیٹی کے اس خوبصورت رشتے کو خوب سراہ رہے ہیں جب کہ بہت سے صارفین تو بابرعلی کی بیٹی کی اداکاری اور چہرے کے تاثرات دیکھ کر حیران ہیں اور انہیں مستقبل کی اداکارہ قرار دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اداکاربابرعلی کا ایک بیٹا اوردو بیٹیاں ہیں۔ گزشتہ برس بابر علی سے متعلق یہ خبر منظر عام پر آئی تھی کہ انہیں نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز کالز موصول ہورہی ہیں جس کی وجہ سے وہ پاکستان چھوڑ کر امریکا چلے گئے تھے۔

A cute video of Lollywood star Babar Ali with his daughter

A cute video of Lollywood Supr Star Babar Ali with his lovely daughter Zainab Ali

Publiée par Entertainment Express sur Mardi 12 novembre 2019

Daughter, of, Babar ali, hits,the, social, media, charts, with, her, beautiful, video, and, acting, at, facebook

Get Notification for Every News update

Subscribe below the story
add your mobile number in below comments

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website