counter easy hit

دربھنگہ ٹائمز کا ناول نمبر منظر عام پر

Darbhanga Times

Darbhanga Times

دربھنگہ (پریس ریلیز) ادب عالیہ کا ترجمان ’سہ ماہی دربھنگہ ٹائمز‘ کا ناول نمبر منظر عام پر آ چکا ہے۔ اس خصوصی شمارہ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ رسالہ کی اشاعت سے قبل ہی اس کی آدھی سے زیادہ کاپیاں بُک کر لی گئیں۔ اس خصوصی شمارہ میں ناول کے تعلق سے کئی اہم مضامین کے علاوہ مشاہیر ناول نگاروں اور ناقدوں کے انٹرویو شامل کئے گئے ہیں ۔ جن سے اردو میں ناول نگاری کے فن کی سمت و رفتار کو سمجھنے میں کافی مدد ملتی ہے۔ مضامین کے حصے درج ذیل عنوانات کے تحت مضامین شامل ہیں:

’اردو ناول کے ساتھ دو چار قدم‘، عبد الصمد۔ اردو ناول کی کم ہوتی دنیا، مشرف عالم ذوقی۔اردو ناول کی تجدید اور غضنفر، پیغام آفاقی۔ ہمعصر اہم ناولوں کے تنقیدی شذرات، پروفیسر مناظر عاشق ہرگانوی۔ ناول برستے نہیں، جمال اویسی۔پلیتہ،حقانی القاسمی۔اردو ناول ارتقا سے ترقی پسند تحریک تک،ابوبکر عباد۔ اکیسویں صدی میں اردو ناول ،شہاب ظفر اعظمی۔ ناول کا فن اور اردو ناول کی تنقید کا المیہ،رحمان عباس۔ ایوانوس کے خوابیدہ چراغ پر ایک نظر ، سلیم انصاری۔پارسا بی بی کا بگھار،ڈاکٹر قمر جہاں۔ سرور غزالی کا ناول”دوسری ہجرت“ ڈاکٹر سید احمد قادری۔آچاریہ شوکت خلیل کا ناول ۔

اگر تم لوٹ آتے، ڈاکٹر واحد نظیر۔قصہ اردو ۔ ناول کی ایک درویش کا،خورشید حیات۔عباس خاں کی ناول نگاری ،ڈاکٹر پرویز شہریار۔بہار میں اردو ناول نگاری کا ابتدائی مرحلہ،ڈاکٹر قیام نیر۔عظمت کی ناول نگاری کا سنگ میل، ڈاکٹر کہکشاں عرفان۔حسین الحق کے ناول فرات کا ساختیاتی مطالعہ،ڈاکٹر اقبال واجد۔’آنکھ جو سوچتی ہے‘ کا سچ،شمیم قاسمی۔جرا¿ت اظہار بنام زخم گواہ ہیں،ڈاکر مجیر احمد آزاد۔آئی کنفیس،ڈاکٹر فیاض احمد وجیہہ۔ گمشدہ زمینوں کی لکھاوٹ، یاسمین رشیدی۔سید محمد اشرف کا ناول ۔ نمبردار کا نیلا،ڈاکٹر شاہد الرحمن۔ذوقی کی فکری جہت۔ نالہ¿ شب گیر ،الماس فاطمہ۔حیات اللہ انصاری کا گھروندہ۔ ایک مطالعہ،ڈاکٹر عشرت ناہید۔رشید الناس کی سماجی اصلاح ،ڈاکٹر زر نگار یاسمین۔اردو ناول نگاری میں خدیجہ مستور کا مقام، ڈاکٹر احسان عالم۔ محبت کا نیا منظر نامہ۔ اجالوں کی سیاہی،نوشاد منظر۔معاصر اردو ناولوں میں موضوعاتی محمد نہال افروز۔ن بتی کے راما کے کرداروں کا تجزیاتی عرفان احمد۔الیاس احمد گدی کا ادھورا ناول محمد علام الدین۔لفظوں کا لہو مت بہنے دو،امتیا ز انجم۔کہانی کوئی سناﺅ متاشا ،سلمان فیصل۔ڈاکٹر وضاحت حسین رضوی محمد وصی اللہ حسینی۔
اس شمارہ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں مشاہیر ناول نگاروں اور ناقدوں کے انٹرویو بھی شامل کئے گئے ہیں ۔ ان میں شموئل احمد،عبدالصمد،غضنفر،احمد سہیل، مشتاق احمد نوری، مشرف عالم ذوقی، سرور غزالی، پروفیسر مناظر عاشق ہرگانوی، نعیم بیگ۔ پاکستان، ڈاکٹر جمال اویسی، عطا عابدی، ڈاکٹر ابوبکر عباد، ڈاکٹر سید احمد قادری، ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی، نسترن احسن فتیحی اورفیاض احمد وجیہ کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پانچ غیر مطبوعہ ناولوں کے ابواب اور 32 کتابوں پر مفصل تبصرے بھی شامل کئے گئے ہیں۔

دربھنگہ ٹائمز کا خصوصی ناول نمبر دہلی میں ایجوکیشنل پبلشنگ ہاﺅس اور نوشاد منظر(جامعہ ملیہ اسلامیہ)، ممبئی میں کتاب دار ٹیمکار اسٹریٹ، پٹنہ میں بک امپورریم سبزی باغ اور کامران غنی صبا، دربھنگہ میں ناولٹس بک ہاﺅس، قلع گھاٹ دربھنگہ اور پاکستان میں طارق عزیز (لاہور)، قطر میں احمد اشفاق، اور کویت میں افروز عالم سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ دیگر جگہوں پر رسالہ ڈاک کے ذریعہ بھیجا جا رہا ہے۔ خواہش مند حضرات مدیر رسالہ ڈاکٹر منصور خوشتر سے 9234772764 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔