کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار سے زیادہ خطرناک آدمی پورے پاکستان میں نہیں۔

ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کا مستقبل ختم ہوچکا ہے اور ایسے لوگوں کا مستقبل ختم ہی ہونا چاہیے، جو آدمی سسٹم میں فٹ نہیں ہوتا وہ ویسے ہی آؤٹ ہوجاتا ہے، اگر نواز شریف چوہدری نثار کو معاف کردیں تو ٹھیک ورنہ چوہدری نثار کا کوئی مستقبل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی قیادت سے کہوں گا ایسے لوگوں کو پارٹی میں لینا ہی نہیں چاہیے، چوہدری نثار سے زیادہ خطرناک آدمی پورے پاکستان میں نہیں۔








