counter easy hit

شکر الحمد للہ : امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کا خطرہ ٹل گیا ، ایران نے دنیا کو خوشگوار سرپرائز دے دیا

تہران(ویب ڈیسک)ایرانی صدر حسن روحانی نےکہاہےکہ وہ جنگ سے گریز کرنا چاہتے ہیں،ان کا یہ بیان ایک سال سے بھی کم عرصے میں دوسری مرتبہ تہران اور واشنگٹن کے براہ راست فوجی محاذ آرائی کے دہانے پرپہنچنے کے بعدجمعے کو سامنے آیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق21فروری کو ہونےوالے پارلیمانی انتخابات سے قبل اور ایران کے

مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا

 

جوہری پروگرام پر تہران اور مغرب کے مابین شدید تناؤ کے دوران ایرانی صدر نے کہا کہ دنیا کے ساتھ بات چیت ابھی بھی ’’ممکن‘‘ ہے۔انہوں نے ٹیلی ویژن خطاب میں کہاکہ حکومت فوجی تصادم یا جنگ کو روکنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر کام کر رہی ہے۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو الفاظ کے چناؤمیں محتاط رہنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکا اور یورپ کے بارے میں غلط باتوں سے پرہیز کریں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی معیشت تباہ ہو رہی ہے،وہاں لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔

سسلین مافیا شروع شروع میں بڑا شریف اور غریبوں کا مسیحا تھا مگر کچھ عرصہ بعد ایسا کیا ہوا کہ یہ لوٹ مار اور مار دھاڑ کا برانڈ بن کر رہ گیا ۔۔۔ ارشاد بھٹی کی ایک خصوصی تحریر

 

خامنہ ای نےتہران کی مسجد میں 8 سال بعد نمازِ جمعہ کی امامت کرائی ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای الفاظ کےچناؤ میں احتیاط کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز 8 سال بعد پہلی مرتبہ نماز جمعہ کی امامت کرتے ہوئےایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن امریکا سے نہیں، ٹرمپ بہروپیا ہے ،سلیمانی کا قتل امریکی دہشت گردی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ عراق میں امریکی فوجیوں پر میزائل حملہ دنیا کی سپر پاور کے ’منہ پر طمانچہ تھا، یہ نہ صرف ایک کامیاب عسکری حملہ تھا بلکہ اس نے عالمی طاقت کا گھمنڈ توڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تیل کے ذخائر کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ،مغربی ممالک کمزور ہیں ، ہمیں کبھی نہیں جھکاسکتے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو نواز شریف کے خلاف کس طرح ایک مہرے کے طور پر استعمال کیا گیا ؟ سلیم صافی کے دھماکہ خیز انکشاف

 

 

سپریم لیڈر خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ٹرمپ قوم کی پیٹھ پر زہریلا خنجر گھونپے گا، ہم پاسدارارن انقلاب کیساتھ کھڑے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سےقاسم سلیمانی کو مارنا اس کی ’دہشت گردانہ فطرت‘ کو ظاہر کرتا ہے، جنرل سلیمانی کے قتل نے امریکا کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔

DANGER, OF, WAR, NOT, ANYMORE, BETWEEN, IRAN, AND, USA

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website