counter easy hit

کسٹمز کا انوکھا انصاف، کرنسی اسمگلر کو بغیر مقدمہ چھوڑ دیا

کسٹمز انٹیلی جنس کے سپرنٹنڈنٹ نے انوکھا انصاف کرتے ہوئے کرنسی اسمگل کرنے والے مسافر کے قبضے سے برآمد ہونے والے 50؍ ہزار ڈالر میں سے 40؍ ہزار ڈالر (تقریباً43 لاکھ روپے) خود رکھ کر مسافر کو بغیر مقدمہ درج کئے چھوڑ دیا۔

Customs unique Justice, abandoned to currency smugglers without trial

Customs unique Justice, abandoned to currency smugglers without trial

افسر محمد افضل نے اسمگلر کو 8گھنٹے تک ریجنل آفس میں رکھا، تاہم اطلاع ملنے پر کسٹمز انٹیلی کی تاریخ میں انوکھی کارروائی عمل میں لائی گئی اور کسٹمز انٹیلی جنس ٹیم نے اپنے افسر کے گھر پر چھاپہ مارا اور 18ہزار 900ڈالر کی رقم برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس شوکت علی کی اطلا ع پر کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کی ٹیم نے جناح انٹرنیشنل ایئرپو ر ٹ پر تعینات اپنے ہی ایک سپرنٹنڈنٹ محمد افضل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ کسٹمز انٹیلی جنس کی جانب سے درج کئے جانے والے مقدمے کے مطابق5؍ فروری کو محمد یاسین نامی مسافر فلائٹ نمبر Fz-332سے دبئی جانے کیلئے ایئر پورٹ پہنچا۔ ایئرپورٹ پراسکینگ اور امیگریشن کے بعد جب وہ انٹرنیشنل روانگی کےلائونج میں انتظار کر رہا تھا تو اسے کسٹمز انٹیلی جنس کےافسرمحمد افضل نے اسے پکڑا اور بعد ازاں اسے کسٹمز انٹیلی جنس کے ریجنل آفس میں لے آیا جہاں پر 8؍ گھنٹے تک اسے رکھنے کے بعد ڈرا دھمکا کرچھوڑ دیا گیا۔ ادھر ڈائریکٹر جنرل شوکت علی کو اطلاع ملی کہ ایک مسافر نے بڑی مقدار میں کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش کی ہے، لیکن اسے گرفتار کر کے چھوڑ دیا گیا ہے۔ ڈی جی کے نوٹس لیے پر کسٹمز انٹیلی جنس کی ایک خصوصی ٹیم نے مسافر کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔ مسافر نے دوبارہ گرفتاری پر انکشاف کیا کہ اس کے پاس 50؍ ہزار ڈالر کے مساوی سعودی ریال تھے جوکہ 10؍ ہزار ڈالر کے مساوی 5پیکٹ کی شکل میں اس نے پاس رکھے تھے۔ کسٹمز انٹیلی جنس کے محمد افضل نے اس کو گرفتاری اور تمام کرنسی ضبط کرنے کی دھمکی دے کر 4پیکٹ اپنے پاس رکھ لئے اور ایک پیکٹ اسے واپس کر دیا۔ اس پر کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیم نےاپنے افسر محمد افضل کے گھر پر چھاپہ مارکر 18ہزار 900؍ ڈالر کے مساوی رقم برآمد کرلی اور مقدمہ درج کر کے ملزم افضل کو بھی گرفتار کر لیا۔ کسٹمز انٹیلی جنس کی جانب سے اپنے ہی افسر کیخلاف کارروائی کسٹمز انٹیلی جنس تار یخ کی انوکھی کارروائی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے غلطی کا اعتراف کرتے ہو ئے ڈی جی سے معافی کی درخواست کی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website