counter easy hit

کرنسی بحران، بھارتی بینکوں کا پاکستانی سفارتکاروں کو تنخواہیں دینے سے انکار

Currency Crisis, Indian banks have refused to pay for Pakistani diplomats

Currency Crisis, Indian banks have refused to pay for Pakistani diplomats

نئی دہلی: بھارتی بینک نے پاکستانی سفارت کاروں کو تنخواہوں کی مد میں جمع کردہ ڈالر چیک کیش کرنے سے انکار کر دیا جس پر پاکستانی سفارتی مشن نے احتجاجی نوٹ بھارتی دفتر خارجہ میں جمع کرادیا۔

بھارتی حکام نے پیش آنیوالی صورتحال پر نوٹوں کے بحران کا جواز پیش کیا ہے جبکہ پاکستان ہائی کمیشن کاکہنا ہے کہ غیرضروری شرائط نوٹوںکی منسوخی کے باعث نہیںبلکہ پاک بھارت تناؤ بڑھانے کیلیے لگائی گئی ہیں۔

پاکستانی سفارتی عملے کے مطابق انھیں اپنی خدمات انجام دینے میں مشکل درپیش ہے کیوں کہ جنوبی دہلی میں ان کے متعلقہ بینک نے کیش دینے سے انکار کر دیا ہے، بینک ہمیں ہماری ہی رقم دینے سے انکاری ہے، ہم سے اضافی فارم بھرنے، اخراجات کی تفصیلات اور ڈالر اسی بینک میں کیش کرنے کو کہا جارہاہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک سینئر پاکستانی سفارت کار نے بتایا اگر پاکستانی سفارت کاروں کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تواسلام آباد میں بھارتی سفارت کاروں کے ساتھ بھی یہی سلوک روا رکھا جاسکتاہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بھارتی اخبار کو بتایاکہ حکومت پاکستانی مشن کی شکایت پر غور کرے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website