counter easy hit

کیوبا: ہوانا میں تباہ ہونیوالے طیارے میں 110 افراد کی ہلاکت کی تصدیق

ہوانا:  کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں گرکر تباہ ہونے والے طیارے میں ایک سو دس افراد کے ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔ حکام نے بلیک باکس تلاش کرلیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی Cuba: The death of 110 people died in a plane crash in Hanaanaکے مطابق کیوبن حکام نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ جمعے کے روز ہوزے مارٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب گرکر تباہ ہونے والے طیارے کا بلیک باکس تلاش کرلیا گیا ہے۔ جس سے طیارے کی تباہی سے متعلق اہم معلومات مل سکتی ہیں۔حکام نے کہاکہ طیارے میں عملے سمیت ایک سو تیرہ مسافر سوار تھے۔ ایک سو دس ہلاک ہوگئے تھے جبکہ تین خواتین کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال لیا گیا تھا۔تین افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔