counter easy hit

سرگودھا میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، دہشتگرد کو حراست میں لے لیا گیا

CTD operation

CTD operation

پکڑے جانیوالے دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ ، خودکش جیکٹ ، حساس مقامات کے نقشے برآمد ، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل
سرگودھا (یس اُردو) سرگودھا میں سی ٹی ڈی نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک مبینہ دہشتگرد کو حراست میں لے لیا ،
زیر حراست دہشتگرد کو تفتیش کے لئے تھانہ سی ٹی ڈی فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن دشمنوں کے گرد گھیرا تنگ کر رکھا ہے ۔کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے سرگودھا کے نواحی چک 87 شمالی میں مبینہ دہشتگرد سہیل کی موجودگی پر چھاپہ مارا ۔ کارروائی کے دوران مبینہ دہشتگرد سہیل نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی جس پر اہلکاروں نے بھی جوابی فائر کئے ۔مقابلے کے بعد سہیل کو حراست میں لے لیا ۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشتگرد سہیل سے خودکش جیکٹ ، پستول اور حساس مقامات کے نقشے برآمد ہوئے ۔ زیر حراست دہشتگرد کو تفتیش کے لئے تھانہ سی ٹی ڈی فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔