counter easy hit

مری کے قریب سی ٹی ڈی سے مقابلے میں داعش کا ایک کارندہ ہلاک

CTD killed an agent of Isls, near Murree

CTD killed an agent of Isls, near Murree

راولپنڈی: مری کے قریب (کاؤنٹر ٹرارازم ڈیپارٹمنٹ) سی ٹی ڈی کی جانب سے کارروائی میں داعش کا ایک کارندہ ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

کاؤنٹر ٹرارازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مری کے قریب خفیہ اطلاع پرعلی الصبح کارروائی کی،کارروائی کے نتیجے میں داعش کا کارندہ احسان ستی ہلاک ہوگیا جب کہ دوسرے کارندے عمران ستی کی جانب سے فائرنگ کےتبادلے میں سی ٹی ڈی کے 2 اہلکارزخمی ہوئے اورعمران ستی موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

سی ٹی ڈی کے اہلکارکا کہنا ہے کہ داعش کے کارندے احسان ستی اورعمران ستی میڈیا ہاؤسزپرحملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھےجب کہ ملزمان کے قبضے سے رائفل، پستول، گولیاں، بم بنانے والی ڈیوائسزبرآمد کیے گئے ہیں۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website