counter easy hit

مزار شریف کابل پشاور ریلوے لائن منصوبہ ،پاکستان اور افغانستان کے علاوہ خطے کی تقدیر بدلے گا

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) چین پاکستان اقتصادی راہداری سے نہ صرف پاکستان کی معیشت تیز تر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی بلکہ اس سے پورے خطے میں استحکام، روابط، ترقی و خوشحالی کی راہ بھی ہموار ہوگی۔یہ بات معروف چینی تجزیہ کار اور سائوتھ یونیورسٹی میں سیاست اور قانون کے پروفیسر چینگ ژی زونگ نے ہفتہ کو بیجنگ سے شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان، وسطی ایشیائی اور دوسرے ملکوں کی بھرپور شرکت کے حامل اس منصوبے سے پورے خطے میں اقتصادی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔ انھوں نے مزار شریف کابل پشاور ریلوے لائن منصوبے کیلئے پاکستان اور افغانستان کے منظور کردہ لائحہ عمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف افغانستان میں امن و استحکام کیلئے منفرد مواقع پیدا ہوں گے بلکہ روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہونے سے خطے کے ملکوں کی معیشت بھی بہتر ہوگی۔

CPEC, WILL, NOT, ONLY, IMPROVE, THE, DEVELOPMENT, SPEED, OF, PAKISTAN, BUT, WHOLE, REGION

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website