counter easy hit

سی پیک اتھارٹی منصوبوں کیلئے ون ونڈو آپریشن کا کردارادا کررہی ہے،مواصلاتی فاصلے رکاوٹوں کو دور کردیا گیا ہے

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سی پیک اتھارٹی سی پیک کے متعدد منصوبوں میں سرمایہ کاری کے خواہشمند سرمایہ کاروں کے سوالات کا ایک ونڈو حل ہے۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے میڈیا کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سی پیک اتھارٹی نے مقامی وزارتوں اور غیرملکی کمپنیوں کے مابین مواصلاتی رکاوٹوں کو دورکردیا ہے اور سی پیک اتھارٹی سی پیک کے متعدد منصوبوں میں سرمایہ کاری کے خواہشمند سرمایہ کاروں کے سوالات کا ایک ونڈو حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے پلاننگ کمیشن آف پاکستان کے دائرہ کار میں ہیں جبکہ اتھارٹی خود منصوبوں پر عمل درآمد کو یقینی بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتھارٹی نے مقامی وزارتوں اور غیر ملکی کمپنیوں کے مابین ہم آہنگی کو یقینی بنایا ہے۔ خصوصی اقتصادی علاقے کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجوزہ زونز برآمدات، درآمدی متبادل اور ملازمت کے مواقع میں اضافے کے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے سرمایہ کاروں سے کہا کہ وہ اپنا کردار ادا کریں اور ان اقتصادی علاقوں کو کامیاب بنائیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website